پاکستان اور جرمنی نے سوشل ہیلتھ پروٹیکشن فیز ٹو کے تحت 2160.48 ملین روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے، ، وفاقی وزیر اقتصادی امور محمد حماد اظہر کی تقریب میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور جرمنی نے سوشل ہیلتھ پروٹیکشن فیز ٹو کے تحت 2160.48 ملین روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ سمجھوتہ کے تحت جرمن ڈویلپمنٹ بینک (کے ایف ڈبلیو) گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بالترتیب 2.6 ملین یورو اور 9.4 ملین یورو کی معاونتی گرانٹ فراہم کرے گا۔ دونوں گرانٹس کی مجموعی مالیت 12 ملین یورو ہے۔ معاہدہ پر سیکرٹری …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور جرمنی نے سوشل ہیلتھ پروٹیکشن فیز ٹو کے تحت 2160.48 ملین روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ سمجھوتہ کے تحت جرمن ڈویلپمنٹ بینک (کے ایف ڈبلیو) گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بالترتیب 2.6 ملین یورو اور 9.4 ملین یورو کی معاونتی گرانٹ فراہم کرے گا۔ دونوں گرانٹس کی مجموعی مالیت 12 ملین یورو ہے۔ معاہدہ پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد اور جرمن ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر وولف گینگ موئلر نے دستخط کئے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور محمد حماد اظہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سمجھوتہ کے تحت خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سماجی صحت، تحفظ کے منصوبوں میں رجسٹرڈ شدہ افراد اور اداروں کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ پروگرام کے اطلاق میں خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے محکمہ ہائے صحت کو شامل کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت زچگی کیلئے ہسپتال میں داخل ہونے والی ماﺅں، بچوں کی عام بیماریوں، زخمیوں، حادثات میں زخمی ہونے والوں، عام سرجریز اور بیماریوں کے اخراجات ادا کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر محمد حماد اظہر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گرانٹس کی فراہمی پر جرمنی کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس گرانٹس سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں صحت عامہ کے سنگین مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کی حکومت کا یہ اقدام انتہائی قابل تعریف ہے کیونکہ اس کا تعلق عام آدمی کی صحت سے ہے، پاکستان کی حکومت اس طرح کی سکیموں میں جرمن حکومت کی دلچسپی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ہمیں امید ہے کہ رواں سال برلن میں پاکستان اور جرمنی کی حکومتوںکے درمیان مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مزید مدد ملے گی۔

مزید خبریں