وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی کی افغانستان کی تاریخی وادی پنج شیر کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے افغانستان کی تاریخی وادی پنج شیر کا دورہ کیا۔ وادی پنج شیر آمد پر افغان وزیر صحت ڈاکٹر فیروزالدین فیروز اور ڈپٹی گورنر صادقی نے وزیر مملکت کا استقبال کیا۔ وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق شہریارخان آفریدی کئی دہائیوں کے بعد وادی پنج شیر کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے افغانستان کی تاریخی وادی پنج شیر کا دورہ کیا۔ وادی پنج شیر آمد پر افغان وزیر صحت ڈاکٹر فیروزالدین فیروز اور ڈپٹی گورنر صادقی نے وزیر مملکت کا استقبال کیا۔ وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق شہریارخان آفریدی کئی دہائیوں کے بعد وادی پنج شیر کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر مملکت ہیں۔ وزیر مملکت نے کمانڈر احمد شاہ مسعود کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر مزار پر چڑھائی ان کےلئے بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کامیاب اور تاریخی دورہ امریکا افغان امن عمل کی بنیاد بنے گا۔ شہریارخان آفریدی نے کہا کہ پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن افغانستان پاکستان میں امن میں معاون ثابت ہو گا۔ تمام افغان سیاسی قائدین اور سیاسی گروہ پاکستان کیلئے برابر ہیں، پاکستان افغان امن عمل کا سب سے بڑا پارٹنر ہے، افغان عوام افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں