اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ جتنا نقصان ہمارے معاشرے کو کرپشن نے پہنچایا شاید ہی کسی اور چیز نے اتنا نقصان کیا ہو، کرپشن ام الجرائم ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں قاسم خان سوری نے 25 جولائی کو یوم تشکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی تعلیم …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ جتنا نقصان ہمارے معاشرے کو کرپشن نے پہنچایا شاید ہی کسی اور چیز نے اتنا نقصان کیا ہو، کرپشن ام الجرائم ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں قاسم خان سوری نے 25 جولائی کو یوم تشکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی تعلیم و صحت پر خرچ ہونے والی رقم لانچوں کے ذریعے بیرون ملک جاتی رہی جہاں اس پیسے سے بڑے بڑے محلات بنائے گئے جتنا نقصان ہمارے معاشرے کو کرپشن نے پہنچایا ہے شاید ہی کسی اور چیز نے اتنا نقصان پہنچایا ہو۔ ہر قسم کا جرم کرپشن کی کوکھ سے جنم لیتا ہے اسے ام الجرائم قرار دیا جاتا ہے۔








