اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام نے عمران خان کی قیادت میں مافیا کو تاریخی شکست دی، ہم سب کو سنگلاخ منزل سے پاکستان کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں انہوں …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹوئیٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام نے عمران خان کی قیادت میں مافیا کو تاریخی شکست دی، ہم سب کو سنگلاخ منزل سے پاکستان کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ آج 25 جولائی کے دن عوام نے عمران خان کی قیادت میں مافیا کو تاریخی شکست دی، پاکستان میں جمہوریت جیتی اور ایک نیا سفر شروع ہوا۔ یہ سفر کٹھن ہے، راہ گزر کانٹوں سے پر اور سنگلاخ لیکن منزل ایک ترقی کرتا پاکستان ہے اس سفر میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا۔








