پاکستان کا پہلا خلا باز 2022 ءمیں خلائی سفر پر روانہ ہوگا

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)پاکستان کا پہلا خلا باز 2022 ءمیں خلائی سفر پر روانہ ہوگا۔ پہلے پاکستانی خلاباز کیلئے سلیکشن پراسیس اگلے سال 2020ءسے شروع ہو رہا ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 2022ءمیں میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا۔ پہلے پاکستانی خلاباز …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)پاکستان کا پہلا خلا باز 2022 ءمیں خلائی سفر پر روانہ ہوگا۔ پہلے پاکستانی خلاباز کیلئے سلیکشن پراسیس اگلے سال 2020ءسے شروع ہو رہا ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 2022ءمیں میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا۔ پہلے پاکستانی خلاباز کیلئے سلیکشن پراسیس اگلے سال 2020ءسے شروع ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے جبکہ ان میں سے25 فائنل مرحلے میں جائینگے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پاکستان کی خلائی پروگرام کیلئے تاریخ ساز اقدام ہو گا۔

مزید خبریں