خلیجی اور عرب ملک مل کر محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنائیں گے،کویتی حکام

کویت سٹی ۔ 26 جولائی (اے پی پی) کویت میں بندرگاہوں کی نگراں اتھارٹی کے مینیجر نے کہا ہے کہ خلیج کے کھلے سمندر میں جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لئے خلیج اور عرب ممالک کے درمیان تعاون جاری ہے۔کویتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیج کی سمندری حدود میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کا کویت پر بہت کم اثر پڑا ہے۔ کویتی بندرگاہوں کی ٹریفک قدرے کم …

کویت سٹی ۔ 26 جولائی (اے پی پی) کویت میں بندرگاہوں کی نگراں اتھارٹی کے مینیجر نے کہا ہے کہ خلیج کے کھلے سمندر میں جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لئے خلیج اور عرب ممالک کے درمیان تعاون جاری ہے۔کویتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیج کی سمندری حدود میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کا کویت پر بہت کم اثر پڑا ہے۔ کویتی بندرگاہوں کی ٹریفک قدرے کم متاثر ہوئی ہے۔امریکی حکومت نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ماہ جون میں اپنے تمام اتحادیوں اور دوست ممالک کو دعوت دی تھی کہ وہ ایک بین الاقوامی اتحاد تشکیل دیں تاکہ خلیج میں جہاز رانی کو محفوظ بنایا جاسکے۔