بنوں ڈویژن میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کےلئے دو ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئیں،اکرم شاہ

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے بنوں ڈویژن میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران چار لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے گئے۔خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر ای پی آئی اکرم شاہ نے جمعرات کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تین اضلاع بنوں، لکی مروت …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے بنوں ڈویژن میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران چار لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے گئے۔خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر ای پی آئی اکرم شاہ نے جمعرات کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تین اضلاع بنوں، لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو سے بچاﺅ کے لئے دو ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جبکہ اس حوالے سے سخت سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے۔ مہم کے دوران 4 لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے خاتمے کے قطرے پلائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔

مزید خبریں