اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں ۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 282500کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد75700 کیوسک اور اخراج75700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد60400 کیوسک اور …
واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں ۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 282500کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد75700 کیوسک اور اخراج75700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد60400 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد118800 کیوسک اور اخراج 92800کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1512.94 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.049 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1182.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.284 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.068 ملین ایکڑ فٹ ہے۔








