پانی چوری کرنے والے ز مینداروں اور کاشتکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میرطارق مگسی

کوئٹہ۔26جولائی(اے پی پی ) صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میرطارق مگسی نے کیرتھر کینال سے غیر قانونی پانی استعمال کرنے والے بیرون و اندرون میں جتنے واٹر کورس ہیں ان کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن کا پانی حق ہے ان کو پانی ملنا چاہیے اگر کسی نے پانی چوری کی تو اس ز میندار اور کاشتکار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے …

کوئٹہ۔26جولائی(اے پی پی ) صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میرطارق مگسی نے کیرتھر کینال سے غیر قانونی پانی استعمال کرنے والے بیرون و اندرون میں جتنے واٹر کورس ہیں ان کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن کا پانی حق ہے ان کو پانی ملنا چاہیے اگر کسی نے پانی چوری کی تو اس ز میندار اور کاشتکار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وہ جمعہ کو کیرتھر کینال باغ ہیڈ سے لے کر گڑنگ سندھ تک دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے ساتھ عبد الستار لاکٹھی چیف انجینئر کینال، ریاض احمد بلوچ ایس ای کینال، ندیم احمد دہہوار ایکسئین کیرتھر کینال ایریگیشن، محمد یار مگسی اسسٹنٹ انجنئیر ایریگیشن تحصیلدار جھل مگسی ارباب خان مگسی ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پر گڑنگ سندھ میں صوبائی وزیر آبپاشی کو محکمہ ایریگیشن کے ندیم احمد دہہوار ایکسئین کیرتھر کینال نے کیرتھر کینال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایریگیشن کا پرانہ سسٹم ابھی تک وہی چل رہا جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایریگیشن عملے نے صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی کو مکمل بریفنگ دی۔ بریفنگ بتایا گیا کہ جو بلوچستان کا پانی کا حصہ 24 سو کیوسک ہے اس سے بھی بلوچستان کو 2ہزار کیوسک مل رہا ہے جس کے نتیجے میں 4 سو کیوسک کا شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں