اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقتصادی و سماجی کونسل کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ 54 رکنی کونسل نے اس عہدہ کےلئے ان کی تائید کی۔ اکنامک اینڈ سوشل کونسل عالمی ادارہ کا ایک اہم معاشی شعبہ ہے۔ اس سلسلہ میں جمعرات کو ہونے والے انتخاب میں دیگر نائب صدور میں انہیں بھی منتخب کیا گیا …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر کو اقتصادی و سماجی کونسل کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقتصادی و سماجی کونسل کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ 54 رکنی کونسل نے اس عہدہ کےلئے ان کی تائید کی۔ اکنامک اینڈ سوشل کونسل عالمی ادارہ کا ایک اہم معاشی شعبہ ہے۔ اس سلسلہ میں جمعرات کو ہونے والے انتخاب میں دیگر نائب صدور میں انہیں بھی منتخب کیا گیا جو اب کونسل کے بیورو کی ایشیاءبحرالکاہل کےلئے نشست سنبھالیں گی۔ ناروے کی سفیر مونا جول کو اقتصادی و سماجی کونسل کا صدر منتخب کیا گیا۔








