پاکستان 150سے زیادہ اقسام کی سالانہ 5 لاکھ ٹن کھجور کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

فیصل آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ اثمار کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان دنیامیں کھجور پیداکرنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے جہاں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کھجور کا کل پیداواری رقبہ تقریباً 82ہزار ہیکٹر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں سب سے زیادہ کھجور صوبہ سندھ میں پیدا ہوتی ہے …

فیصل آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ اثمار کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان دنیامیں کھجور پیداکرنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے جہاں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کھجور کا کل پیداواری رقبہ تقریباً 82ہزار ہیکٹر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں سب سے زیادہ کھجور صوبہ سندھ میں پیدا ہوتی ہے جہاں اس کی پیداوار 2لاکھ 52ہزار 300ٹن ہے جبکہ بلوچستان اس سلسلہ میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایک لاکھ 92ہزار 800ٹن کھجور کی پیداہوتی ہے