وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے نائب صدر اکنامکس اینڈ پرائیویٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ ہنس پیٹر لینکس سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مستقل معاشی ترقی کے حصول کےلئے نجی شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہے، نجی شعبہ ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے نائب صدر اکنامکس اینڈ پرائیویٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ ہنس …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مستقل معاشی ترقی کے حصول کےلئے نجی شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہے، نجی شعبہ ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے نائب صدر اکنامکس اینڈ پرائیویٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ ہنس پیٹر لینکس سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ممبرز پلاننگ کمیشن اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان آئی ایف سی کے ساتھ اپنی شراکت داری کی قدر کرتا ہے اور ملک میں نجی شعبہ کی ترقی کےلئے اس کی مدد کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایف سی پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے میں تعاون کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط نجی شعبہ غربت کے خاتمہ، روزگار کے مواقع اور ملک میں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کےلئے ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔