مالی سال 2018-19ءکے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت ملکی کٹلری برآمدات میں 1.73فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت ملکی کٹلری برآمدات میں 1.73فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے مالی سال 2018-19ءکے دوران مجموعی طور 91.325ملین ڈالر مالیت کی کٹلری برآمد کی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 89.773 ملین ڈالر کی کٹلری برآمد کی گئی تھی۔جون …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت ملکی کٹلری برآمدات میں 1.73فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے مالی سال 2018-19ءکے دوران مجموعی طور 91.325ملین ڈالر مالیت کی کٹلری برآمد کی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 89.773 ملین ڈالر کی کٹلری برآمد کی گئی تھی۔جون 2018ءکی 7.152ملین ڈالر کی نسبت جون 2019 ءکے دوران7.317ملین ڈالر مالیت کی کٹلری برآمد کی گئی تاہم رواں سال جون میں کٹلری کی برآمدات میں 22.02فیصد کمی آئی۔