ٹوکیو ۔ 3 اگست (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی کے باعث ربڑ کی کم ہوتی طلب ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 6.8 ین (4 فیصد) کم ہوکر 168.5 ین (1.58 ڈالر ) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 300 یوان …
ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 3 اگست (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی کے باعث ربڑ کی کم ہوتی طلب ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 6.8 ین (4 فیصد) کم ہوکر 168.5 ین (1.58 ڈالر ) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 300 یوان کمی کے ساتھ 10340 یوان (1490 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 131 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔








