امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ، ایشیا میں کمی

نیویارک ۔ 03اگست (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ایشیا میں کمی ہوئی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد سودے 1444.86 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1457.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1445.51 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔ امریکی سونے کے سودے 1.8 فیصد …

نیویارک ۔ 03اگست (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ایشیا میں کمی ہوئی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد سودے 1444.86 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1457.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1445.51 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔ امریکی سونے کے سودے 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1458 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1438.16 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1 فیصد اضافے کے ساتھ 1446.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔