آئی ایف سی ٹیکنالوجی سے متعلق کیپٹل فنڈز ”سرمایہ کار“ میں 2.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

اسلام آباد ۔ 04اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) ٹیکنالوجی سے متعلق اولین وینچر کیپٹل فنڈز ”سرمایہ کار“ میں 2.5 ملین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کرے گا، اس سرمایہ کاری سے ملک میں ٹیکنالوجی کی بنیادپر کاروبار کے فروغ میں مدد ملی گی اوراقتصادی نمو میں بھی اضافہ ہوگا۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) عالمی بنک گروپ کا رکن ہے۔ آئی ایف سی کی …

اسلام آباد ۔ 04اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) ٹیکنالوجی سے متعلق اولین وینچر کیپٹل فنڈز ”سرمایہ کار“ میں 2.5 ملین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کرے گا، اس سرمایہ کاری سے ملک میں ٹیکنالوجی کی بنیادپر کاروبار کے فروغ میں مدد ملی گی اوراقتصادی نمو میں بھی اضافہ ہوگا۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) عالمی بنک گروپ کا رکن ہے۔ آئی ایف سی کی جانب سے اس حوالہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ آئی ایف سی کے گلوبل پروگرام سٹارٹ اپ کیٹالیسٹ کی جانب سے دوملین ڈالر کی سرمایہ کاری ایکویٹی میں کی جائیگی، اس سرمایہ کاری سے ڈولپمنٹ سے متعلق مسائل کے اختراعی حل پرتوجہ دی جائیگی جس سے معیاری ملازمتوں کے مواقع سامنے آئیں گے۔