وزیراعظم عمران خان کا مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر عالمی رہنماﺅں سے رابطہ ، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پیش رفت بارے عالمی رہنماﺅں سے رابطوں کے ضمن میں پیر کوترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ترکی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدامات سے علاقائی امن اورسلامتی پرسنجیدہ اثرات …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پیش رفت بارے عالمی رہنماﺅں سے رابطوں کے ضمن میں پیر کوترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ترکی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدامات سے علاقائی امن اورسلامتی پرسنجیدہ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز اورمنصفانہ جدوجہد کی سفارتی ، اخلاقی اورسیاسی حمایت کے عزم کااعادہ کیا۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا انہوں نے اس ضمن میں ترکی کے مضبوط حمایت اورتعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔