حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے والے 3 لاکھ سے زائد غیر ملکی واپس

مکہ ۔ 6 اگست (اے پی پی) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ اندرون ملک سے غیر قانونی طریقے سے مکہ کا رخ کرنیوالے 3 لاکھ 29 ہزار غیرملکیوں کو چیک پوسٹوں سے واپس کر دیا گیا۔ داخلی عازمین کو غیرقانونی طریقے سے مکہ منتقل کرنیوالے 15مقامی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ 181 فرضی حج ایجنسیاں سربمہر کر دی گئیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق خالد الفیصل …

مکہ ۔ 6 اگست (اے پی پی) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ اندرون ملک سے غیر قانونی طریقے سے مکہ کا رخ کرنیوالے 3 لاکھ 29 ہزار غیرملکیوں کو چیک پوسٹوں سے واپس کر دیا گیا۔ داخلی عازمین کو غیرقانونی طریقے سے مکہ منتقل کرنیوالے 15مقامی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ 181 فرضی حج ایجنسیاں سربمہر کر دی گئیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق خالد الفیصل نے جو مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 16 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔