بیجنگ ۔ 6 اگست (اے پی پی) چین کی قومی ایئر لائنز''ایئر چائنا'' نے امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کے باعث 27 اگست سے امریکا کے لئے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایئر چائنا نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 27 اگست سے امریکی ہوائی روٹ کے لئے اس کی پروازیں معطل کر دی جائیں گی اور …
چین کی قومی ایئر لائنز کا امریکا کیلئے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 6 اگست (اے پی پی) چین کی قومی ایئر لائنز”ایئر چائنا” نے امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کے باعث 27 اگست سے امریکا کے لئے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایئر چائنا نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 27 اگست سے امریکی ہوائی روٹ کے لئے اس کی پروازیں معطل کر دی جائیں گی اور جن مسافروں نے اس تاریخ کے بعد سفر کے لئے ٹکٹ خرید رکھیں انہیں مکمل ریفنڈ ملے گا۔ چین نے اس سال جون میں چینی سیاحوں کو امریکا میں مسلح تشدد، ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں کے پیش نظر امریکا کا سفر نہ کرنے کے لئے وارننگ جاری کی تھی ۔گزشتہ 15 سالوں میں چینی باشندوں کی جانب سے امریکا کے سفر میں پہلی مرتبہ نمایاں کمی آئی ہے ۔ ایئر چائنا نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تجارتی جنگ جاری ہے جس سے عالمی سطح پر تجارتی رسد میں خلل پیدا ہوا اور مالیاتی منڈیوں کا نظام متاثر ہوا۔








