مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا برصغیر پاک و ہند میں 70 سالوں کے بعد بہت بڑا اپ سیٹ ہے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا برصغیر پاک وہند میں 70 سالوں کے بعد بہت بڑا اپ سیٹ ہے، سیاست میں بعض لوگ غلط فیصلہ کرتے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے کوچے کوچے سے آزادی کی آواز بلند …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا برصغیر پاک وہند میں 70 سالوں کے بعد بہت بڑا اپ سیٹ ہے، سیاست میں بعض لوگ غلط فیصلہ کرتے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے کوچے کوچے سے آزادی کی آواز بلند ہوگی،ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے امن کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ یہ سارا معاملہ مودی کی انتہا پسند سوچ کا ہے۔ سیاست میں بعض لوگ غلط فیصلے کرتے ہیں۔