اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) آٹو پینٹرز کی ورکشاپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم کی پینٹنگز بنوانے کاسلسلہ زور پکڑ گیا، نوجوانوں نے موٹر سائیکل کی ٹینکیوں کو سبز رنگ کرا لیا ہے ۔ پینٹرز کاکہنا ہے کہ کوئی گاڑی کی سکرینوں پر قومی پرچم کی مناسبت سے پینٹ کرارہا ہے اور کچھ سٹکرز بنوا رہے ہیں۔ بعض نے پوری پوری گاڑی کو قومی …
جشن آزادی، نوجوانوں نے موٹر سائیکل کی ٹینکیوں کو سبز رنگ کرا لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) آٹو پینٹرز کی ورکشاپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم کی پینٹنگز بنوانے کاسلسلہ زور پکڑ گیا، نوجوانوں نے موٹر سائیکل کی ٹینکیوں کو سبز رنگ کرا لیا ہے ۔ پینٹرز کاکہنا ہے کہ کوئی گاڑی کی سکرینوں پر قومی پرچم کی مناسبت سے پینٹ کرارہا ہے اور کچھ سٹکرز بنوا رہے ہیں۔ بعض نے پوری پوری گاڑی کو قومی پرچم کا رنگ دے کر وطن سے محبت کا اظہارکر رہے ہیں۔ عارضی طورپر استعمال ہونے والے خصوصی سٹکرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں جو پوری سکرین پر چسپاں کئے جاتے ہیں۔جو قومی پرچم کے ساتھ وطن سے محبت کے اظہار کی تحریروں سے مزین ہیں۔








