اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور بلااشتعال فائرنگ ' کلسٹر بموں کے استعمال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے پیدا ہونے والی صورتحال زیر بحث لانے کے لئے تحریک پیش کردی گئی۔ منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان …
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، بھارتی فوجی کی بلااشتعال فائرنگ ‘ کلسٹر بموں کے استعمال پر بحث کے لئے قرار داد پیش

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور بلااشتعال فائرنگ ‘ کلسٹر بموں کے استعمال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے پیدا ہونے والی صورتحال زیر بحث لانے کے لئے تحریک پیش کردی گئی۔ منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے 370 اے کے خاتمے کی مذمت کرتا ہے۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات میں حالیہ اضافے اور کلسٹر بموں کے استعمال’ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی اور وہاں ڈھائے جانے والے مظالم نیز حال ہی میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں کی صورتحال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحث کی جائے۔








