اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر کے مسئلہ کو ہر فورم پر …
وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر کے مسئلہ کو ہر فورم پر سرفہرست اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ 14اگست کو وزارت موسمیاتی تبدیلی پلاسٹک بیگ کے استعمال سے آزادی کا دن بھی منائے گی، اس مرتبہ دو خوشیاں عید اور جشن آزادی ساتھ ساتھ منائیں گے۔








