اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم کے تحت ملک میں نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضہ فراہم کیا جائے گا، اس سلسلہ میں …
وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈارکی ملاقات ، ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم کے تحت ملک میں نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضہ فراہم کیا جائے گا، اس سلسلہ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے وزارت صنعت اور پیداوار کے ادارے سمیڈا کا تعاون بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا ملک میں تمام ینگ انٹرپرینیورز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا جس سے نوجوانوں کو کاروبار کرنے میں آسانی ہو گی۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم ایک احسن اقدام ہے اس سے ملک کے نوجوانوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار اور سمیڈا ینگ انٹرپرینیورشپ سکیم کیلئے مکمل تعاون کریں گے، ملک کی معاشی ترقی کیلئے نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔








