اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے ''تسلط کو الحاق'' میں تبدیل کر دیا جس میں بالآخر انہیں ناکامی ہو گی، بھارت کا یہ ''حربہ بھی ناکام'' ہو گا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے ''تسلط کو الحاق'' میں تبدیل کرنے میں ناکامی ہو گی اور بالاخر بھارت …
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے ”تسلط کو الحاق” میں تبدیل کر دیا جس میں بالآخر انہیں ناکامی ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے ”تسلط کو الحاق” میں تبدیل کر دیا جس میں بالآخر انہیں ناکامی ہو گی، بھارت کا یہ ”حربہ بھی ناکام” ہو گا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے ”تسلط کو الحاق” میں تبدیل کرنے میں ناکامی ہو گی اور بالاخر بھارت کا ”یہ حربہ بھی ناکام” ہو گا۔ قبل ازیں دفتر خارجہ نے بھارتی فیصلہ پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ بھارت متنازعہ علاقہ کا سٹیٹس تبدیل نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے تفویض کردہ متنازعہ سٹیٹس کو تبدیل نہیں کر سکتا اور نہ ہی یہ فیصلہ جموں و کشمیر اور پاکستانی عوام تسلیم کریں گے۔








