اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو 500 نرسز کا کوٹہ دیا ہے جو ایک چیلنج ہے اسے بھرپور طریقے سے محنت کے ساتھ مکمل کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز ایمپلائمنٹ آڈیٹوریم میں ”نرسز کےلئے برطانیہ میں ملازمتوں کے مواقع“ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے …
برطانیہ نے پاکستان کو 500 نرسز کا کوٹہ دیا ہے جو ایک چیلنج ہے، اسے بھرپور طریقے سے مکمل کرنا ہو گا،ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو 500 نرسز کا کوٹہ دیا ہے جو ایک چیلنج ہے اسے بھرپور طریقے سے محنت کے ساتھ مکمل کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز ایمپلائمنٹ آڈیٹوریم میں ”نرسز کےلئے برطانیہ میں ملازمتوں کے مواقع“ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں فلپائن کو نرسز کے حوالہ سے کوٹہ ملا جسے انہوںنے پورا کیا اور محنت کے بل بوتے پر وہ آج زندگی کے تمام شعبہ جات میں اہم پوزیشنز پر کام کر رہے ہیں، 20 سال میں وہ بہت آگے بڑھ گئے ہیں۔








