راولپنڈی ۔ 6 اگست (اے پی پی) کور کمانڈرز کانفرنس نے کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کو مسترد کرنے کے حکومتی فیصلہ کی مکمل تائید کی ہے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیری عوام کی جدوجہد کی کامیابی تک ان کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔ پاک فوج کے …
پاک فوج کشمیری عوام کی جدوجہد کی کامیابی تک ان کے ساتھ کھڑی ہے، اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 6 اگست (اے پی پی) کور کمانڈرز کانفرنس نے کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کو مسترد کرنے کے حکومتی فیصلہ کی مکمل تائید کی ہے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیری عوام کی جدوجہد کی کامیابی تک ان کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس منگل کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں ہوا۔ کانفرنس میں کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی عشرے قبل آرٹیکل 370 اور 35 اے کے ذریعے جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو جائز قرار دینے کی نام نہاد بھارتی کوششوں کو پاکستان نے کبھی تسلیم نہیں کیا اور اب بھارت نے خود ہی ان کو منسوخ کر دیا ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاک فوج کشمیری عوام کی جدوجہد کی کامیابی تک ان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم تیار ہیں اور اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔








