وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظرسات رکنی کمیٹی تشکیل دےدی

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر، مجوزہ ردعمل ترتیب دینے کے لئے، سیاسی، سفارتی اور قانون پہلوو¿ں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ یہ کمیٹی وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی (ملٹری آپریشنز)،ڈی جی (آئی ایس …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر، مجوزہ ردعمل ترتیب دینے کے لئے، سیاسی، سفارتی اور قانون پہلوو¿ں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ یہ کمیٹی وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی (ملٹری آپریشنز)،ڈی جی (آئی ایس پی آر) اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی پر مشتمل ہو گی۔ اس کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔