اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) حکومت نے واٹر ریسورس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 85 ارب 72 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں 16 ارب 4 کروڑ روپے غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔ پلاننگ کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 15 ارب، ڈیرہ بگٹی میں کچھی …
واٹر ریسورس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے85 ارب 72 کروڑ 73 لاکھ روپے کے فنڈز مختص،ان میں 16 ارب 4 کروڑ روپے غیر ملکی امداد بھی شامل ہے، پلاننگ کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) حکومت نے واٹر ریسورس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 85 ارب 72 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں 16 ارب 4 کروڑ روپے غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔ پلاننگ کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 15 ارب، ڈیرہ بگٹی میں کچھی کنال پراجیکٹ کے لئے 6 ارب 60 کروڑ، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 16 ارب، دیا مر بھاشا ڈیم کی زمین کی خریداری کے لئے 4 ارب، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سٹیج ون کے لئے 54 ارب 68 کروڑ، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 34 ارب 29 کروڑ، منگلا پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 ارب57 کروڑ، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے ایک ارب 98 کروڑ، خیال خوڑ پاور پراجیکٹ کے لئے 69کروڑ 60 لاکھ، ورسک ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن کی بحالی کے لئے 4 ارب 34 کروڑ روپے سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں۔








