پاکستان میں 38 لاکھ ایس ایم ایز کام کر رہے ہیں،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) اسلام آباد ۔ پاکستان میں اس وقت 38 لاکھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایس ایم ایز) کام کر رہے ہیں۔ ایس ایم ایز کا شعبہ روزگار کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ہے۔ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ …

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) اسلام آباد ۔ پاکستان میں اس وقت 38 لاکھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایس ایم ایز) کام کر رہے ہیں۔ ایس ایم ایز کا شعبہ روزگار کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ہے۔ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ ملک میں کام کرنے والے ایس ایم ایز میں سے 8 لاکھ صنعتی یونٹس کام کر رہے ہیں جبکہ خدمات کے شعبہ میں کام کرنے والے اداروں کی تعداد 12 لاکھ اور کمرشل اینڈ ریٹیل شاپس کی تعداد 18 لاکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹس میں سے 41 فیصد کارخانے شہری جبکہ 59 فیصد دیہی علاقوں میں قائم ہیں۔ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ ایس ایم ایز کا شعبہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل شعبہ ہے اور اس کی ترقی سے اقتصادی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کے شعبہ کی عالمی مشکلات کے خاتمہ اور کم شرح سود پر سستے قرضوں کی فراہمی سے شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف برآمدات کے فروغ بلکہ بیروزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

مزید خبریں