گزشتہ مالی سال کے دوران زرعی قرضوں کے اجراءکا 100 فیصد ہدف حاصل کیا گیا ،سٹیٹ بنک

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران زرعی قرضوں کے اجراءکا تقریبا 100 فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے اور دوران سال بینکوں کی جانب سے زرعی شعبہ کو 598.3 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے جبکہ مالی سال کیلئے زرعی قرضوں کے اجراءکا ہدف 600 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران زرعی قرضوں کے اجراءکا تقریبا 100 فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے اور دوران سال بینکوں کی جانب سے زرعی شعبہ کو 598.3 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے جبکہ مالی سال کیلئے زرعی قرضوں کے اجراءکا ہدف 600 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران مالی سال 2014-15ءکے مقابلہ میں 16فیصد زائد زرعی قرضے جاری کئے گئے ہیں مالی سال 2014-15ءکے دوران بینکوں کی جانب سے زرعی شعبہ کو 515.9ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران زرعی قرضوں کی سہولت سے استفادہ کرنے والے کاشتکاروں کی تعداد میں بھی 0.2ملین کا اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 2014-15ءکے 2.2ملین کاشتکاروں کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران2.4ملین کاشتکاروں کو قرضے فراہم کئے گئے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply