اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیزو ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقارعباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے عام عوام اور معاشرے کے متاثرہ طبقات سمیت متوسط طبقہ کیلئے درد دل رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بعض مسائل کے باوجود احساس پروگرام شروع کیا گیا ہے، صحت …
وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی سمندر پار پاکستانیزو ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقارعباس بخاری کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیزو ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقارعباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے عام عوام اور معاشرے کے متاثرہ طبقات سمیت متوسط طبقہ کیلئے درد دل رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بعض مسائل کے باوجود احساس پروگرام شروع کیا گیا ہے، صحت سہولت پروگرام ملک کے 43 اضلاع میں کام کررہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے تھرپارکر اور قبائلی اضلاع میں صحت سہولت کارڈ کی ہر خاندان کو فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہدایت کی ہے، سمندر پار مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی اور وزارت قومی صحت کے اشتراک سے بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کے اہلخانہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک خصوصی پروگرام مرتب کیاگیا ہے جس کے تحت ان خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی، یہ سہولت نئے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے ہے لیکن پہلے سے موجود سمندر پار پاکستانی بھی پریمیئم ادا کرکے اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں،سکیم کے تحت ایک خاندان کو ایک سال کیلئے 7 لاکھ 20ہزار روپے کے علاج معالجے کی سہولت حاصل ہوگی جس میں دل کے امراض، ڈائیلاسز سمیت بڑی سرجریوں اور دیگر بیماریوں کا علاج کرایا جاسکے گا،15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے سمندر پار مقیم تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کریں، یہ احتجاج پاکستانی یا مسلمان ہونے کی حیثیت سے نہیں بلکہ انسانیت کے ناطے سے کیا جائے گا۔ ہفتہ کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاونین خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عام عوام اور متوسط طبقے سمیت معاشرے کے جلد متاثر ہونے والے طبقات کی فلاح وبہبود کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور اس حوالے سے درد دل رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے بعض مسائل کے باوجود ملک بھر میں احساس پروگرام شروع کیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صحت سہولت کا پروگرام ملک کے 43اضلاع میں کام کررہا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی اس حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تھرپار اور قبائلی علاقوں کے اضلاع میں ہرخاندان کیلئے صحت سہولت پروگرام کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی جس کے تحت قبائلی اضلاع اور تھرپارکر کے تما م خاندانوں صحت کارڈ بلاتفریق فراہم کیئے جا رہے ہی۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی اور وزارت قومی صحت کے اشتراک سے بیرون ملک پہلی مرتبہ 15اکتوبر سے جا نے والے مزدور پاکستانی بھائیوں کیلئے بھی صحت سہولت پروگرام کا آغازکیا جارہا ہے کیونکہ بیرون ملک شروع شروع میں ان کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ اس حوالے سے پروگرام مرتب کیاگیا ہے جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خاندانو کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے گی جو وزیراعظم عمران خان کا سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک خصوصی اقدام ہے کیونکہ وہ ان کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔








