فش فارم بنا کر بنجر زمینوںکو کارآمد بنایا جا سکتا ہے ،ماہرین زراعت

فیصل آباد۔15 اگست(اے پی پی )زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ فش فارم بنا کر بنجر زمینوںکو کارآمد بنایا جا سکتا ہے جبکہ درخت لگانے سے بھی بنجر زمینوں میں ذرخیزی لائی جا سکتی ہے۔ماہرین نے کہا کہ مذکورہ اقدام کیلئے جہاں جامعہ زرعیہ کے ماہرین ، زرعی سائنسدان اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں وہیں ان کی سفارش پر محکمہ ماہی پروری نے بھی کاشتکاروں کیلئے بلامعاوضہ …

فیصل آباد۔15 اگست(اے پی پی )زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ فش فارم بنا کر بنجر زمینوںکو کارآمد بنایا جا سکتا ہے جبکہ درخت لگانے سے بھی بنجر زمینوں میں ذرخیزی لائی جا سکتی ہے۔ماہرین نے کہا کہ مذکورہ اقدام کیلئے جہاں جامعہ زرعیہ کے ماہرین ، زرعی سائنسدان اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں وہیں ان کی سفارش پر محکمہ ماہی پروری نے بھی کاشتکاروں کیلئے بلامعاوضہ مشاورتی و تکنیکی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ فش فارمنگ سے نہ صرف انسانی خوراک میں لحمیات کی کمی کو پورا کیا جا سکتاہے بلکہ اس سے کاشتکاروںکی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply