وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں میرا چین کا دورہ انتہائی مفید اور بروقت رہا،چین نے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ،چین نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ ہر آڑے وقت میں پاکستان کا قابل اعتماد ساتھی ہے۔چین سمجھتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر متنازعہ معاملہ اور اس …

اسلام آباد۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں میرا چین کا دورہ انتہائی مفید اور بروقت رہا،چین نے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ،چین نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ ہر آڑے وقت میں پاکستان کا قابل اعتماد ساتھی ہے۔چین سمجھتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر متنازعہ معاملہ اور اس کا حل سیکورٹی کونسل کی قراردادوں میں ہی مضمر ہے۔چین کا کہنا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ اقدامات کئے ہیں جس سے خطے میںامن و سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ہم امن کے حامی اورجنگ کو خود کشی کے مترادف سمجھتے ہیں لیکن ہم دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں ۔ہفتہ کو وزارت خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے دورہ چین کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا چین جانا انتہائی مفید اور بروقت تھا۔میری چینِ کے وزیر خارجہ وانگ ڑی سے ڈھائی گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔جس میں نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے فیصلوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے ہماری پوزیشن ان کے سامنے رکھی۔الحمدللہ چین کا رد عمل ہماری توقعات کے عین مطابق تھا اور ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا قابل اعتماد اور لازوال دوست ہے۔میں نے انہیں کہا کہ پاکستان اس مسئلے کو سیکورٹی کونسل لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا بلکہ انہوں نے اپنے نمائندے بھی نامزد کر دئیے ہیں جو ہمارے افسران کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔اس سلسلے میں چین اور پاکستان کی وزارت خارجہ میں ایک ایک فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر متنازعہ معاملہ اور اس کا حل سیکورٹی کونسل کی قراردادوں میں ہی مضمر ہے۔ان کا خیال ہے کہ یہ بھارت کا یکطرفہ فیصلہ ہے جس سے امن و امان کے مسائل پیدا ہونگے۔

مزید خبریں