راولپنڈی۔ 10 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیاتاور سپاہی غلام رضا شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہوں پر گئے اور ان کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر سے ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر شہداءکے اہلخانہ سے بات چیت کرتے ہوئے …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات اور سپاہی غلام رضا شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 10 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیاتاور سپاہی غلام رضا شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہوں پر گئے اور ان کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر سے ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر شہداءکے اہلخانہ سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہہمارے ہیروز ،ہماری فوج اور قوم کے لیے باعث فخر ہیں، دفاع وطن کیلئے جان دینا سب سے عظیم قربانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کا ان قربانیوں کیلئے جتنا شکریہ ادا کریں وہ کم ہے۔ بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ سے رابطے میں رہنااور عمر بھر خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔








