نئی دہلی ۔ 11 اگست (اے پی پی) بھارت کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے اعلیٰ پالیسی سازادارے ” ورکنگ کمیٹی“ نے پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کو اتفاق رائے سے عبوری صدر بنانے کا فیصلہ کیا جسے سونیا گاندھی نے قبول کرلیا ہے۔ ورکنگ کمیٹی کی دو بار ہوئی میٹنگ کے بعد پارٹی کے جنرل سیکرٹری سی و ینوگوپال اور میڈیا انچارج رندیپ سنگھ …
سونیا گاندھی کانگریس کی عبوری صدر نامزد

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 11 اگست (اے پی پی) بھارت کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے اعلیٰ پالیسی سازادارے ” ورکنگ کمیٹی“ نے پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کو اتفاق رائے سے عبوری صدر بنانے کا فیصلہ کیا جسے سونیا گاندھی نے قبول کرلیا ہے۔ ورکنگ کمیٹی کی دو بار ہوئی میٹنگ کے بعد پارٹی کے جنرل سیکرٹری سی و ینوگوپال اور میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ورکنگ کمیٹی کی پہلے صبح میٹنگ ہوئی تھی جس میں راہول گاندھی سے صدر کے عہدے پر رہنے کی اتفاق رائے سے درخواست کی گئی تھی لیکن وہ اپنے استعفے پر قائم رہے، اس کے پیش نظر پانچ ذیلی کمیٹیاں قائم کرکے ان سے نئے صدر بارے تبادلہ خیال کرنے اور رات آٹھ بجے تک رپورٹ دینے کے لئے کہا گیا ہے ۔








