مظفر آباد۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم خود اپنا، پاکستان اور کشمیریوں کا مقدمہ نہیں لڑسکتے، اسکے لئے ایک طاقتور وکیل کی ضرورت تھی، ضرورت تھی کی ایک وکیل تلاش کیا جائے جو ہم سے ذہنی ہم آہنگی رکھتا ہو، جس کیلئے چین کا دورہ کیا، سلامتی کونسل میں چین ہمارے شانہ بشانہ ہوگا، میرا ایمان ہے کہ شہید …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا عید الاضحی کے موقع پر دورہ آزاد جموں و کشمیر کے دوران مظفر آباد کے مہاجر کیمپ میں عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم خود اپنا، پاکستان اور کشمیریوں کا مقدمہ نہیں لڑسکتے، اسکے لئے ایک طاقتور وکیل کی ضرورت تھی، ضرورت تھی کی ایک وکیل تلاش کیا جائے جو ہم سے ذہنی ہم آہنگی رکھتا ہو، جس کیلئے چین کا دورہ کیا، سلامتی کونسل میں چین ہمارے شانہ بشانہ ہوگا، میرا ایمان ہے کہ شہید کبھی مرتا نہیں ہے اور میں آج ان شہیدوں سے مخاطب ہوں جنہوں نے پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو آج بھی چکوٹھی اور ایل او سی کے علاوہ پورے ملک میں سرحدوں سے آپ کی حفاظت کیلئے سینہ تان کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں اپنے شہداءاور قومی سرحدوں کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور انکی عظمت کو سلام کرنے یہاں آیا ہوں، 14 اگست کو یوم پاکستان کو اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اپنی آزادی کا دن آپ کے مسئلہ سے منسوب کر دیا ہے اور کہا ہے کہ رواں سال 14اگست کو بطور یوم یکجہتی منائیں گے اور پورے پاکستان میں قریہ قریہ ، شہر شہر ، گاﺅں گاﺅں اور ہر ایک گلی محلے سے ایک ہی آواز آئے گی” کشمیر بنے گا پاکستان“، بھارت کے یوم آزادی پر 15 اگست کو پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے دوستوں، عزیز و اقارب، بچوں اور خواتین کے ساتھ ملکر باہر نکلیں اور یوم سیاہ منائیں تاکہ پوری دنیا دیکھے کہ بھارت کا اصل چہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج آر ایس ایس کے فلسفہ اور ہٹلر کے فلسفہ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ پیر کو عید الاضحی کے موقع پر اپنے دورہ آزاد جموں و کشمیر کے دوران مظفر آباد کے مہاجر کیمپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے اس موقع پر آپ کو مبارک باد دیتا ہوں کہ میں کشمیر کے حوالے سے چین کا وکالت نامہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہوں۔ چینی قیادت نے یقین دلایا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کروں کہ سلامتی کونسل میں چین ہمارے شانہ بشانہ ہوگا۔








