وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا عید کے روز ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کا دورہ، مریضوں میں مٹھائی اور کھانا تقسیم کیا

اسلام آباد/ننکانہ صاحب۔ 12اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ وہ ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں گئے۔ انہوں نے زیرعلاج مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ پیر کو عیدالاضحی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر …

اسلام آباد/ننکانہ صاحب۔ 12اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ وہ ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں گئے۔ انہوں نے زیرعلاج مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ پیر کو عیدالاضحی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں میں مٹھائی اور کھانا بھی تقسیم کیا۔ وفاقی وزیر نے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کے بارے پوچھا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی کہ وہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شکیل کی غیر حاضری پر سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ کریں۔

مزید خبریں