سیالکوٹ /اسلام آباد۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حق خودارادیت کی جدوجہد کے دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید کئے گئے ہیں، بھارت جان لے کہ ظلم اور جبر سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔ پیر کو اپنے خصوصی …
حق خودارادیت کی جدوجہد کے دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید کئے گئے ہیں، بھارت جان لے کہ ظلم اور جبر سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جا سکتا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
سیالکوٹ /اسلام آباد۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حق خودارادیت کی جدوجہد کے دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید کئے گئے ہیں، بھارت جان لے کہ ظلم اور جبر سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔ پیر کو اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور معصوم بچے کی وائرل ویڈیو سے کشمیر میں بھارتی مظالم اور وحشت سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ظلم اور بربریت سے ریاستی عوام کی جدو جہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔








