ہم وطنوں بلخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو عید الضحیٰ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیراعلیٰ محمودخان

پشاور۔12اگست(اے پی پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میںکہاہے کہ تمام ہم وطنوں بلخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو عید الضحیٰ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں غرباءاور بے سہارا لوگوں کو شامل کرنا چاہتے عید کے پر مسرت موقع پر ہمیں اپنے مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو …

پشاور۔12اگست(اے پی پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میںکہاہے کہ تمام ہم وطنوں بلخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو عید الضحیٰ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں غرباءاور بے سہارا لوگوں کو شامل کرنا چاہتے عید کے پر مسرت موقع پر ہمیں اپنے مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کا جان و مال کا نذرانہ قربانی کی عمدہ مثال ہے کشمیری عوام کو انکی قربانیوں کا ثمر آزادی کی صورت میں جلد ملے گا ہمیں بطور قوم عہد کرنا چاہتے کہ ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں