صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے نماز عید بادشاہی مسجد میں ادا کی

لاہور۔12 اگست(اے پی پی ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالاضحی بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ نماز عیدالاضحی کی ادائےگی کے لئے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر مےںہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے‘ جن مےں علماءاکرام نے سنت ابراہےمی کی پےروی اور فلسفہ قربانی پر روشنی ڈالی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کی بادشاہی مسجد میں …

لاہور۔12 اگست(اے پی پی ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالاضحی بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ نماز عیدالاضحی کی ادائےگی کے لئے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر مےںہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے‘ جن مےں علماءاکرام نے سنت ابراہےمی کی پےروی اور فلسفہ قربانی پر روشنی ڈالی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کی‘ اس موقع پر ترجمان وزیر اعلیٰ شہباز گل سمیت پنجاب کابینہ کے دیگر اہم ارکان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے‘نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوا‘ ملک بھر میں عیدالاضحی بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ حکومتی سطح پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سادگی عیدالاضحی منائی گئی نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں گئےں۔

مزید خبریں