وزیراعظم عمران خان نے حالیہ بارش کے بعدکراچی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے حالیہ بارش کے بعدکراچی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی سے منتخب تمام اراکین اسمبلی کو عید پر اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کراچی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے منتخب اراکین قومی اسمبلی و …

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے حالیہ بارش کے بعدکراچی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی سے منتخب تمام اراکین اسمبلی کو عید پر اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کراچی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے منتخب اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی عید اور یوم آزادی پر عوام کو ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کےلئے خصوصی پیکیج جلد لانے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں سہولتوں کی فراہمی پر جامع پیکیج تیار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں