کوئٹہ ۔ 12اگست ( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن نہ صرف ہمیں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا درس دیتا ہے بلکہ صبروتحمل اور ایثار کی تعلیم بھی دیتا ہے جس کی موجودہ وقت میں بے انتہا ضرورت ہے۔ اگر ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے کامیابی سے …
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد

مزید خبریں
کوئٹہ ۔ 12اگست ( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن نہ صرف ہمیں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا درس دیتا ہے بلکہ صبروتحمل اور ایثار کی تعلیم بھی دیتا ہے جس کی موجودہ وقت میں بے انتہا ضرورت ہے۔ اگر ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنا چاہتے ہیں تو ہمیں سنت ابراہیمی کو مشعل راہ بناکر اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گذارنے اور اپنے اندر برداشت وقربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔ اس طرح ہم شدت وانتہا پسندی کی سوچ کو بھی شکست دے سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ادا گئی کے بعد لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم سے یہ تقاضا بھی کرتا ہے کہ عوامی نمائندے اور صاحب ثروت افراد اپنی خواہشات اور اپنے غیر ضروری اخراجات کو محدود کرتے ہوئے اضافی وسائل مستحق افراد کی فلاح وبہبود کے لئے بروئے کار لائیں اور اپنی خوشیوں میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات، غریبوں اور ناداروں کو بھی شامل کریں اور جو لوگ عید کی خوشیاں منانے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کی مدد کریں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ قربانی کے جذبے سے سرشار قوموں اور معاشروں کو کبھی زوال نہیں آسکتا۔








