مقبوضہ کشمیر میں لوگ نماز عید ادا نہ کرسکے‘جانوروں کی قربانی بھی نہ ہو سکی

سرینگر ۔ 12 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںمسلسل آٹھویں روزبھی کرفیو اورمواصلاتی نظام کی معطلی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ مسلمانوں کے سب سے بڑے تہوار عید الاضحی کے موقع پر عید نماز ادا نہ کرسکے اور جانوروں کی قربانی بھی نہیں ہو سکی۔ شمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں خطے کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع سمیت پورے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ پیر سے سخت پابندیاں عائد …

سرینگر ۔ 12 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںمسلسل آٹھویں روزبھی کرفیو اورمواصلاتی نظام کی معطلی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ مسلمانوں کے سب سے بڑے تہوار عید الاضحی کے موقع پر عید نماز ادا نہ کرسکے اور جانوروں کی قربانی بھی نہیں ہو سکی۔ شمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں خطے کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع سمیت پورے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ پیر سے سخت پابندیاں عائد ہیں جب بھارت نے جموںوکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی اپنے آئین کی دفعہ 370کو یکطرفہ طورپر منسوخ کردیا ۔ قابض انتظامیہ نے لاﺅڈ سپیکروں پر اعلان کروایا کہ لوگ گھروں سے باہر نہ آئیں۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے کشمیر کی صورتحال پر رپورٹنگ کرتے ہوئے اعتراف کیاکہ پابندیاں اتنی سخت ہیں کہ مکھی بھی پرنہیں مار سکتی۔ کشمیر کی سب سے بڑی مسجد جامع مسجد سرینگر سمیت تمام مساجد اور درگاہیںبند تھیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں مقبوضہ علاقے میں اسطرح کی پابندیاں نہیں دیکھی گئی ہیں۔صرف واد ی کشمیر کی چند مضافاتی مساجد میں ہی نما زعید کی اجازت دی گئی جہاں لوگوں نے نماز ختم کرتے ہی احتجاجی مظاہرے شروع کردےے جس کے بعد قابض انتظامیہ نے فوراًً دوبارہ کرفیو نافذ کردیا۔