سرگودھا۔12اگست(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الاضحی پر سرگودھا کا دورہ کیا۔وزیر اعلی نے پولیس لائنز سرگودھا میں یادگار شہداءپر حاضری دی۔وزیر اعلی نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے بلند درجات کی بلندی کی دعاکی۔وزیراعلی نے پولیس لائنزمیں پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ میں شرکت کی۔وزیر اعلی نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکر کھانا کھایا۔وزیراعلی نے پولیس لائنزمیں شہداءکے …
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا عید الاضحی پر سرگودھا کا دورہ، شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا

مزید خبریں
سرگودھا۔12اگست(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الاضحی پر سرگودھا کا دورہ کیا۔وزیر اعلی نے پولیس لائنز سرگودھا میں یادگار شہداءپر حاضری دی۔وزیر اعلی نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے بلند درجات کی بلندی کی دعاکی۔وزیراعلی نے پولیس لائنزمیں پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ میں شرکت کی۔وزیر اعلی نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکر کھانا کھایا۔وزیراعلی نے پولیس لائنزمیں شہداءکے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اورانکے جذبہ اور عزم کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعلی نے شہداءکی دلجوئی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب شہداءکے لواحقین کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ہمیں آج شہداءکو بھی یاد رکھناچاہیے،جنہوں نے ملک میں امن کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں ۔شہداءہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکے اہل خانہ کے بلند حوصلے کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شہداءکے خاندانوں کی دیکھ بھال میںکوئی کمی نہیں آنے دیںگی۔








