اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان نے لاکھوں کشمیری مسلمانوں کی عیدالاضحی کے موقع پر مذہبی آزادیوں پر پابندی کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے مسلمانوں کو مذہبی تہوار منانے سے روکا، مواصلاتی ذرائع بند کر کے کشمیری عوام کو اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات سے روکا …
پاکستان کی لاکھوں کشمیری مسلمانوں کی عیدالاضحی کے موقع پر مذہبی آزادیوں پر پابندی کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان نے لاکھوں کشمیری مسلمانوں کی عیدالاضحی کے موقع پر مذہبی آزادیوں پر پابندی کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے مسلمانوں کو مذہبی تہوار منانے سے روکا، مواصلاتی ذرائع بند کر کے کشمیری عوام کو اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات سے روکا گیا۔ بھارتی حکومت نے وادی کو جیل میں تبدیل کر کے کشمیری مسلمانوں کو نماز عید کی ادائیگی سے روکا، دنیا بھر میں مسلمان بڑے اجتماعات میں نماز عید ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کشمیری مسلمانوں کے لاک ڈاﺅن کی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اجتماعی سزا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی حکومت نے انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کیخلاف مذہبی بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کی جائے۔








