ملک بھر میں یوم آزادی شایان شان طور پر منانے کیلئے بھرپور تیاریاں

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) ملک بھر میں یوم آزادی شایان شان طور پر منانے کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں، رواں سال یوم آزادی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے ساتھ منایا جائے گا۔ ملک بھر کے تمام اضلاع، تحصیلوں، شہروں قصبوں اور دیہات میں پاکستان کا 73 واں یوم …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) ملک بھر میں یوم آزادی شایان شان طور پر منانے کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں، رواں سال یوم آزادی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے ساتھ منایا جائے گا۔ ملک بھر کے تمام اضلاع، تحصیلوں، شہروں قصبوں اور دیہات میں پاکستان کا 73 واں یوم آزادی منانے کیلئے تیاریاں زورو شور کے ساتھ جاری ہیں۔ اس حوالے سے ملک کے تمام صوبائی دارلحکومتوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور ملک بھر سمیت بیرون ملک مقین پاکستان اور کشمیری برادری اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہےی کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے بھارت کے یوم آزادی پر 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس دن دنیا بھر کے مسلمان مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور مظالم کے خلاف آواز بلند کریں گے تاکہ دنیا کو مقبوضہ وادی میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر کئے جانے والے بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا جا سکے جو پر امن طور پر اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزید خبریں