اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ بھارتی بربریت کا نشانہ نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے (کل) بدھ کو یوم آزادی کے موقع پر لیاقت باغ سے ڈی چوک اسلام آباد تک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی، مودی نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے وادی میں شب خون مارا، …
بھارتی بربریت کا نشانہ نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے (کل) یوم آزادی کے موقع پر لیاقت باغ سے ڈی چوک اسلام آباد تک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی، عامر محمود کیانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ بھارتی بربریت کا نشانہ نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے (کل) بدھ کو یوم آزادی کے موقع پر لیاقت باغ سے ڈی چوک اسلام آباد تک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی، مودی نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے وادی میں شب خون مارا، مذموم بھارتی اقدام سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو مزید تقویت ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے گذشتہ 70 سال سے کشمیریوں کو محکوم بنا رکھا ہے، کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں، مودی ہٹلر بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کرایا اور اس پر امریکہ آنے کی پابندی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مودی بھارتی انتہاءپسند تنظیم آر ایس ایس کے نازی نظریہ پر عمل پیرا ہیں، مقبوضہ وادی میں جاری مظالم آر ایس ایس کے نازی نظریات کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا گیا ہے۔








