اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے غیر آئینی اقدامات کو سیکورٹی کونسل لے جانا چاہیے، پاکستان کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے ان سفارشات پر غور کیا اور اپنا فیصلہ دیا،وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں کابینہ کا خصوصی اجلاس بلوایا گیا جس میں کابینہ نے اس …
چین یہ سمجھتا ہے کہ بھارت کا حالیہ اقدام غیر آئینی، یکطرفہ اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے غیر آئینی اقدامات کو سیکورٹی کونسل لے جانا چاہیے، پاکستان کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے ان سفارشات پر غور کیا اور اپنا فیصلہ دیا،وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں کابینہ کا خصوصی اجلاس بلوایا گیا جس میں کابینہ نے اس فیصلے کی توثیق کی اور وزارتِ خارجہ کو حکم دیا کہ اس مسئلے کو سیکورٹی کونسل میں لے جانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، اس حکم کی بجا آوری کے لئے میں نے فیصلہ کیا کہ فی الفور چین جاو¿ں اور چینی حکام سے مشاورت کروں۔اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے میں بیجنگ گیا مشاورت کا ایک دور مکمل ہوا ہمیں چینی حکام کو قائل کرنے اور اپنا موقف سمجھانے میں کامیابی ہوئی اور انہوں نے پاکستان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔چین یہ سمجھتا ہے کہ بھارت کا حالیہ اقدام غیر آئینی، یکطرفہ اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔ اس مشاورت کے بعد میں نے اپنا خط صدر سیکورٹی کونسل کو ارسال کر دیا ہے یہ خط اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے صدر سیکورٹی کونسل کو بھجوا دیا ہے اور ہم نے درخواست کی ہے کہ یہ خط فی الفور سیکورٹی کونسل کے تمام اراکین تک پہنچایا جائے۔








