اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) ملک بھر اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف(آج) بھارت کے یوم آزادی کویوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ یوم سیاہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ بھارتی مذموم عزائم کو مسترد کرنے کیلئے پاکستان اور آزادکشمیر میں گھروں کی چھتوں پر اور …
ملک بھر اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف(آج) بھارت کے یوم آزادی کویوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) ملک بھر اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف(آج) بھارت کے یوم آزادی کویوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ یوم سیاہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ بھارتی مذموم عزائم کو مسترد کرنے کیلئے پاکستان اور آزادکشمیر میں گھروں کی چھتوں پر اور گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لگائے جائیں گے۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینار ہوں گے جن کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی جنہیں گزشتہ دس روز سے بے انتہامظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کی حالت زار اجاگر کی جائے گی۔








